حکومت نے رواں سال 4 ہزار ہنرمند نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوایا

جہانگیر منہاس  پير 20 اکتوبر 2014
ملک بھر  میں وزارت کے ذیلی اداروں میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کی جائیگی ۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں وزارت کے ذیلی اداروں میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کی جائیگی ۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: سمندر پارپاکستانیوں کی وزارت  نے رواں سال 4 ہزار سے زاہد ہنرمند پاکستانیوں کو بہتر روزگار کے حصول کے لئے بیرون ممالک بھجوایا ہے ۔

وزارت کے ذرائع نے بتایاکہ ملک بھر  میں وزارت کے ذیلی اداروں میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کی جائیگی تاکہ ہنرمند پاکستانی بیرون ملک جاکرنہ صرف اپنے خاندان کی بہتر انداز میں کفالت کرسکیں بلکہ ملک کانام بھی روشن کریں، ذرائع کے مطابق اس وقت کوریا، خلیجی ممالک، سعودی عرب، ملائیشیا اور ترکی میں ہنرمند اور مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو بھجوایا جا رہا ہے اوروزارت نے آئندہ مالی سال15-2014 کے لئے مزید20 ہزار پاکستانیوں کو ان ممالک میں روزگار کے سلسلے میں بھجوانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔