پی آئی اے کا نرالہ کارنامہ؛ 34 بھارتی مسافروں کوغیرقانونی طور پر ہوٹل منتقل کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 31 اکتوبر 2014
ایف آئی اے نے بھارتی مسافروں کو غیر قانونی طور پر ہوٹل لے جانے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔ فوٹو؛فائل

ایف آئی اے نے بھارتی مسافروں کو غیر قانونی طور پر ہوٹل لے جانے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔ فوٹو؛فائل

لاہور: پی آئی اے کا عملہ ٹرانزٹ ویزہ پر لاہور ایئرپورٹ آنے والے 34 بھارتی مسافروں کو ویزے کے بغیر غیر قانونی طور پر قریبی ہوٹل منتقل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی مسافر نئی دہلی سے لاہور آئے تھے جنہیں پی آئی اے کی پرواز سے ریاض جانا تھا تاہم مسافروں کے پاسپورٹ ایف آئی اے کے پاس ہونے کے باوجود پی آئی اے کا عملہ انہیں ٹرانزٹ ہال سے ایئرپورٹ کے قریب غیر معروف ہوٹل لے گیا جہاں انہوں نے رات گزاری جبکہ ایف آئی اے  نے بھارتی مسافروں کو غیر قانونی طور پر ہوٹل لے جانے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی،جس  میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ایمپائز یونین ایئرلیگ کے چند عہدیداروں نے بھارتی مسافروں کو ٹرانزٹ ہال میں ٹھہرانے کے بجائے اپنے زیر استععال ایئرپورٹ کے قریب ہوٹل میں ٹھہرایا جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں رائج قوانین کے مطابق ٹرانزٹ ویزہ پر آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ کے اندر ہی ٹرانزٹ ہال میں ٹھہرایا جاتا ہے جب کہ اس دوران مسافروں کا پاسپورٹ ایف آئی اے کے عملے کے پاس ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔