واہگہ بارڈر کے قریب سرچ آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ برآمد

ویب ڈیسک  پير 3 نومبر 2014
سرچ آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم بھی ملا جبکہ اہلکاروں نے قریبی بستیوں کے کوائف اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ فوٹو؛فائل

سرچ آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم بھی ملا جبکہ اہلکاروں نے قریبی بستیوں کے کوائف اکٹھے کرنا شروع کردیئے۔ فوٹو؛فائل

لاہور: واہگہ بارڈر کے قریب دیہات میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خود کش جیکٹ اور دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے واہگہ بارڈ کے قریب 400 سے 500 میٹر کا علاقہ سیل کردیا جبکہ قریبی بستیوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک خود کش جیکٹ اور دیسی ساختہ بم برآمد کرلیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قریب بسنے والی آبادی میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ کے مکان میں رہنے والوں کے کوائف اکھٹے کئے جبکہ قریبی مارکیٹوں، بس اسٹینڈ، ہوٹلوں اور مال بردار ٹرکوں کو تفتیش میں شامل کر کے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا۔

دوسری جانب تحقیقاتی ٹیموں نے پولیس اور کسٹم حکام کو بھی تفتیش میں شامل کرتے ہوئے ان کی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔