عمران خان کی شادی کیلئے گھر والوں نے لڑکی پسند کرلی

لڑکی کی عمر 44 سال ہے اور بنوں کی رہنے والی ہے، سینئر صحافی عارف نظامی کا دعویٰ


INP November 13, 2014
عمران خان کے خاندان کے افراد نے اسے شادی کیلئے پسند کرکے مکمل رضا مندی کا اظہار کردیا ہے، سینئر صحافی۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ خاندان نے عمران خان کی شادی کے کئے لڑکی پسند کر لی ہے اور جلد شادی بھی متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف نظامی نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی کی عمر 44 سال ہے اور بنوں کی رہنے والی ہے، عمران خان کے خاندان کے افراد نے اسے شادی کیلئے پسند کرکے مکمل رضا مندی کا اظہار کردیا ہے، عارف نظامی کے مطابق عمران خان کی شادی جلد متوقع ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آزادی مارچ کے دھرنے کے دوران اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف جلد استعفیٰ دے دیں تاکہ وہ نئے پاکستان میں شادی کر سکیں۔ دوسری جانب ان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کا عمران خان کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ اگر ان کے سابق شوہر نے دوسری شادی کی تو وہ اپنے نام سے 'خان' کا لفظ ہٹا دیں گی۔

مقبول خبریں