ہالا میں سنگدل باپ نے اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جنوری 2015
علی نواز اکثر اپنے گھر والوں سے بھی لڑتا جھگڑتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان والے اس سے ناراض تھے، رشتہ دار۔ فوٹو: فائل

علی نواز اکثر اپنے گھر والوں سے بھی لڑتا جھگڑتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان والے اس سے ناراض تھے، رشتہ دار۔ فوٹو: فائل

ہالا: مقامی گاؤں سعید خان لغاری میں سنگدل باپ نے گھریلو ناچاکی کے باعث اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہالا کے قریبی گاؤں سعید خان لغاری کے رہائشی علی نواز لغاری نے گھریلو ناچاکی کے باعث اپنے 5 بچوں کو گلا دبا کر قتل کردیا، قتل ہونے والوں میں 3 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں جن کی عمریں 15 سال تک ہیں۔ اپنے بچوں کو قتل کرنے کے بعد علی نواز فرار ہو گیا۔

علی نواز کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹریکٹر چلاتا ہے اور اکثر اپنے گھر والوں سے لڑتا جھگڑتا رہتا تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان والے بھی اس سے ناراض رہتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔