تقریبات کے لیے بھاری کے بجائے آرام دہ ملبوسات مقبول ہو رہے ہیں

قیصر افتخار  اتوار 18 جنوری 2015
ماڈل: نیہا احمد۔ فوٹو: ایکسپریس

ماڈل: نیہا احمد۔ فوٹو: ایکسپریس

موسم سرما میں شادی بیاہ کی تقریبات عروج پرہوتی ہیں، ایسے میں جہاں زرق برق ملبوسات تیارکروائے جاتے ہیں، وہیں ڈریس ڈیزائنرز مختلف رنگوں میں پارٹیوں میں پہننے کے ملبوسات بھی بناتے ہیں، جن کی مقبولیت آج کے دور کی نئی نسل میں بہت زیادہ ہے۔

پارٹی ویئرایک طرف تو فیشن کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اور ساتھ ہی آرام دہ بھی ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان فیشن انڈسٹری پرراج کرنے والے معروف فیشن ڈیزائنرز عروسی ملبوسات کے ساتھ پارٹی ویئرکی بڑی ورائٹی بھی متعارف کرواتے ہیں، جوفیشن کا حصہ بنتی ہے۔

’ایکسپریس سنڈے میگزین‘ کیلئے کئے گئے فوٹوشوٹ میں معروف ڈریس ڈیزائنر زارا احمد کے تیارکردہ پارٹی وئیر کے ساتھ ماڈل نیہا مختلف رنگ اورانداز کے پیراہن متعارف کروارہی ہیں۔ نیہا کا کہنا ہے کہ پارٹی ویئر کی منفرد ڈیزائن اب فیشن کا حصہ ہیں، شادی بیاہ کی تقریبات ہوں یا دوسرے ایونٹس خواتین اب پارٹی ویئرکوہی ترجیح دیتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔