سری لنکن ٹیم پر حملے کے 6 سال مکمل، پاکستانی میدان تاحال ویران

ویب ڈیسک  منگل 3 مارچ 2015
حملے کے ماسٹر مائنڈ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو پھانسی دے دی گئی جب کہ اس کے 2 ساتھی اپنی سزا جیل میں اپنی سزا پوری کر رہے ہیں۔  فوٹو: فائل

حملے کے ماسٹر مائنڈ عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو پھانسی دے دی گئی جب کہ اس کے 2 ساتھی اپنی سزا جیل میں اپنی سزا پوری کر رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کو 6 سال مکمل ہوگئے لیکن اب تک پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال نہیں ہوسکی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 3 مارچ 2009 کی صبح 8 بج کر 40 منٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے کھیل کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور جارہی تھی لیکن ٹیم کی بس جیسے ہی لبرٹی چوک پہنچی 12 دہشت گردوں نے حملہ کردیا اور فائرنگ کے علاوہ دستی بم بھی استعمال کئے جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد جاں بحق اور 8 سری لنکن کھلاڑی زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد کئی گرفتاریاں عمل میں آئیں جب کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد عقیل عرف ڈاکٹر عثمان کو حملے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا جسے کچھ عرصہ قبل فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی جب کہ اس کے 2 ساتھی زبیر عرف نیک محمد اور عبد الوہاب جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔