یوم پاکستان کی تقریب کے لئے پریڈ ایوینیو کی طرف جانے والے تمام راستے سیل

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 مارچ 2015
پریڈ کی ریہرسل آج ہوگی جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس جزوی طور پرمعطل کردی گئی۔  فوٹو:فائل

پریڈ کی ریہرسل آج ہوگی جب کہ شہر بھر میں موبائل فون سروس جزوی طور پرمعطل کردی گئی۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: یوم پاکستان کی تقریب کے لئے پریڈ ایوینیو کی جانب  جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر سیل کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 23 مارچ کی پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل آج ہوگی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جب کہ پریڈ کی تیاریوں کے باعث شہر بھر میں موبائل فون سروس جزوی طور پرمعطل کردی گئی ہے۔ سیکیورٹی کے پیش نظر پاک فوج کا خصوصی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جہاں سے کسی بھی مشکوک سرگرمی کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں جہاں سے داخل ہونے والوں سے سخت چیکنگ لی جارہی ہے۔

پریڈ ایوینیو کے اطراف سیکیورٹی کے لئے پاک فوج اور اسلام آباد پولیس کے جوان تعینات ہیں جو تقریب کے اختتام تک سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔