’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ میں کام کرنے پر شرمندہ ہوں، حمزہ علی عباسی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2015
ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی فلم میں مغربی طرز پر بولڈ مناظر دکھائے گئے.فوٹو:فائل

ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی فلم میں مغربی طرز پر بولڈ مناظر دکھائے گئے.فوٹو:فائل

لاہور: معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وہ اپنی فلم’جوانی پھر نہیں آنی‘ میں کام کرنے پر بہت شرمندہ ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے تحریک انصاف کے  کلچرل سیکرٹری کے عہدہ سے استعفیٰ دیا ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر اپنے ایک اسٹیٹس میں لکھا ہے کہ انہیں فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی‘‘ میں خواتین کے ہمراہ بیباک مناظرعکسبند کرانے پر شرمندگی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اب خود کو تحریک انصاف کے کلچرل سیکریٹری کے عہدے کا اہل نہیں سمجھتے اس لئے انہوں نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

واضح رہے کہ معروف اداکار ندیم بیگ کی ہدایات میں بننے والی فلم کی شوٹنگ بینکاک میں ہوئی ہے، فلم میں حمزہ علی عباسی کے علاوہ ہمایوں سعید، مہوش حیات، ثروت گیلانی، عائشہ خان اور جاوید شیخ بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔