لاہور کی گلابی رکشہ سروس میں خاتون ہی ڈرائیور اور خاتون ہی سواری   

ویب ڈیسک  جمعرات 2 اپريل 2015
یہ سروس شروع کرنے کا خیال لاہور کی سڑکوں میں خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کو دیکھ کر آیا، زارا اسلم فوٹو: فائل

یہ سروس شروع کرنے کا خیال لاہور کی سڑکوں میں خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کو دیکھ کر آیا، زارا اسلم فوٹو: فائل

لاہور: دنیا بھر کی طرح داتا کی نگری میں بھی خواتین کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی گلابی رکشہ سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے خواتین کے لیے گلابی رکشہ متعارف کرانے والی زارا اسلم کا کہنا ہے کہ انہیں یہ سروس شروع کرنے کا خیال لاہور کی سڑکوں میں خواتین کو پیش آنے والی مشکلات کو دیکھ کر آیا، گلابی رکشہ اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے جس میں ڈرائیور ہی خواتین ہیں اور اس میں صرف خواتین ہی سفر کرسکیں گی۔

زارا اسلم کا کہنا تھا کہ گلابی رکشہ سروس سے ناصرف خواتین کو روزگار حاصل ہوگا بلکہ وہ اس کے ذریعے محفوظ سفر بھی کر سکیں گی۔ ابتدائی طور پر لاہور میں 25 گلابی رکشہ چلائے جا رہے ہیں اور ان کی تعداد میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ رکشہ چلانے والی خواتین کو مختلف نوعیت کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔