بھارتی سینما کی ترقی کیلئے شاندار خدمات کا ایشین ایوارڈ 2015 کنگ خان کے نام

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اپريل 2015
اپنے مداحوں کا بہت شکر گزار ہوں جن کے باعث اس مقام پر پہنچا، شاہ رخ خان فوٹو: فائل

اپنے مداحوں کا بہت شکر گزار ہوں جن کے باعث اس مقام پر پہنچا، شاہ رخ خان فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کو بھارتی سینما کی ترقی کے لئے ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لندن میں پانچویں ایشین ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ سجا جس میں بالی کی معروف شخصیات نے شرکت کی، تقریب میں شاہ رخ خان کو بھارتی سینما کی ترقی کے لئے ان کی شاندار خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا، ایوارڈ ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ وہ اس مقام پر اپنے مداحوں کے باعث پہنچے جس پر وہ ان کے بہت شکر گزار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔