کراچی میں 7سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اورقتل کے مجرم کوسزائےموت

ویب ڈیسک  بدھ 20 مئ 2015
عدالت نے دلائل اورشواہد کی روشنی میں بشیر احمد کو مجرم قراردیتے ہوئے سزائے موت جب کہ دوسرے مجرم ماجد کو عمر قید کے کا حکم دے دیا، فوٹو:فائل

عدالت نے دلائل اورشواہد کی روشنی میں بشیر احمد کو مجرم قراردیتے ہوئے سزائے موت جب کہ دوسرے مجرم ماجد کو عمر قید کے کا حکم دے دیا، فوٹو:فائل

 کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بچی کو اغوا کے بعد زیادتی اور قتل کرنے کے مجرم کو سزائےموت جب کہ شریک ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بشیر احمد اور ماجد کے خلاف 7 سالہ بچی کو اغوا کے بعد بعد زیادتی اور قتل کے مقدمے کی سماعت کی، عدالت نے دلائل اورشواہد کی روشنی میں بشیر احمد کو مجرم قراردیتے ہوئے سزائے موت جب کہ دوسرے مجرم ماجد کو عمر قید کے علاوہ ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ 2011 میں کراچی کے علاقے جوہر آباد میں 7 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس کے جرم میں پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔