کراچی سمیت سندھ بھر کے اسکولوں اورکالجز میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 21 مئ 2015
صوبے بھر میں تمام اسکول اور کالجز یکم جون سے یکم اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ترجمان

صوبے بھر میں تمام اسکول اور کالجز یکم جون سے یکم اگست تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، ترجمان

 کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں اور کالجز کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

ترجمان ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سندھ بھر کے تمام اسکولوں اور کالجز میں تعطیلات کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے تحت یکم جون سے یکم اگست تک صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔