ایم کیوایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کومنظم کرتی ہے،ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  اتوار 5 جولائی 2015
کچھ لوگوں نےازخودگرفتاری بھی پیش کی ہے جب کہ گرفتارملزمان کوجلدعدالت میں پیش کیاجائےگا، کرنل طاہر۔ فوٹو : فائل

کچھ لوگوں نےازخودگرفتاری بھی پیش کی ہے جب کہ گرفتارملزمان کوجلدعدالت میں پیش کیاجائےگا، کرنل طاہر۔ فوٹو : فائل

کراچی: ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہے اسی لئے سیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جارہے ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ رینجرزکاآپریشن صرف جرائم پیشہ اورخطرناک ملزمان کےخلاف ہے کسی سیاسی،مذہبی یالسانی گروپوں کےخلاف نہیں، رینجرزمختلف گروپوں کےعسکری ونگ کےخلاف کارروائی کررہی ہے۔ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی عسکری ونگ کو منظم کرتی ہےاسی لئےسیکٹر اور یونٹ انچارج گرفتار کئے جارہے ہیں۔

کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نےازخودگرفتاری بھی پیش کی ہے جب کہ گرفتارملزمان کوجلدعدالت میں پیش کیاجائےگا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔