عراق میں کار بم دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہوگئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 جولائی 2015
داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی فوٹو: فائل

داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی فوٹو: فائل

بغداد: عراق کے قصبے خان بنی سعد کے ایک بازار میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ 130 افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی صوبے دیالہ کے قصبے بنی سعد کے بازار میں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ عید الفطر منارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کئی کاریں بھی تباہ ہوئیں جبکہ تباہ شدہ عمارتوں سے لاشوں کے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

صوبہ دیالا کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام پارکوں اور تفریح گاہوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ مزید ایسے حملوں سے بچاجا سکے۔

دوسری جانب داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ایک رکن نے کار میں موجود 3 ٹن بارودی مواد دھماکا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔