ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح

ویب ڈیسک  جمعـء 31 جولائی 2015

ساہیوال: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال میں کول پاور پلانٹ کے دوسرے مرحلے کی افتتاحی تقریب میں وزیرمملکت عابد شیرعلی سمیت چینی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے 1320 میگاواٹ کے پلانٹ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا جب کہ یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہے۔

دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی منصوبے عظیم پاک چین دوستی کا ثبوت ہیں ،حکومت نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے کے حل کیلیےدن رات ایک کردیے ہیں،منصوبے کے باعث  18 کروڑ پاکستانی آج بہت خوش ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی سمندروں سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے  جس کا ثبوت تقریب میں چینی مہمانوں کی موجودگی ہے جو انتہائی خوشی کی بات ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے ساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد گزشتہ سال مئی میں رکھا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔