وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے ٹیلی فون، حافظ نعیم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم نے امیر جماعت اسلامی کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد کیلیے فون کیا، جس میں ملکی و عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی


ویب ڈیسک May 27, 2026

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے عید مبارک کیلیے کی جانے والی کال پر وزیراعظم شہباز شریف سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عید الضحی کی مبارک باد  دی ۔

امیر جماعت اسلامی نے بھی وزیر اعظم اور اُن کے اہل خانہ کو عہد کی مبارک دی جبکہ ٹیلیفونک رابطے میں ملکی وبین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران امریکا مذاکرات پر ہونے والی پیش رفت اور موجودہ صورتحال بارے آگاہ کیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم سے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔