منشیات فروشوں اور دہشت گردوں كے گٹھ جوڑ كو توڑ دیں گے، سربراہ پاک فوج

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2015

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے كہا ہے كہ منشیات كے سوداگروں كو اپنی آنے والی نسلوں كو تباہ نہیں كرنے دیں گے جب کہ منشیات فروشوں  اور دہشت گردوں كے گٹھ جوڑ كو توڑ دیں  گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q43.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/GHQ-army-chief1.jpg

آئی ایس پی آر كے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اینٹی ناركوٹكس فورس (اے این ایف) كے ہیڈكوارٹر ز كا دورہ كیا جہاں انہیں ڈائریكٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل خاور حنیف نے منشیات كی اسمگلنگ كی روک تھام كے سلسلے میں كیے جانے والے آپریشنز اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی جب کہ اس دوران آرمی چیف كو عالمی اور علاقائی سطح  پر ہونے والی منشیات كی اسمگلنگ اور اس كی پاكستانی معاشرے پر اثرات كے بارے میں  بتایا گیا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q52.jpg

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/GHQ-army-chief.jpg

ترجمان پاک فوج کے مطابق اے این ایف حکام نے ادارے کی حكمت عملی اوركوششوں كے بارے میں  بھی بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنے خطاب میں كہا كہ منشیات كی ترسیل اور اس كی پیداوار میں ملوث افراد قومی سلامتی كے لیے اتنے ہی خطرناک ہیں جتنے كہ دہشت گرد ہیں، منشیات كی تجارت سے حاصل ہونے والی رقم كو دہشت گردی كے فروغ كے لیے بھی استعمال كیا جارہا ہے اس لیے منشیات كے تاجروں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیئے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q62.jpg

جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہم منشیات فروشوں، مالی معاونت كاروں اور دہشت گردی پھیلانے والوں كے گٹھ جوڑ كو توڑ دیں گے، منیشات كے سوداگروں  كو آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ آرمی چیف نے 2014 اور 2015 میں ریكارڈ مقدار میں  منشیات كی برآمدگی پر اے این ایف كی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے مقامی اور عالمی سطح پر منشیات کی لعنت كے خاتمے كے اقدامات كو تقویت ملی جب کہ جنرل راحیل شریف نے پاكستان كی پوست سے پاک ملک كے طور پر حیثیت كو قائم ركھنے میں كامیابی پر بھی اے این ایف كی كارگردگی كو بھی سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔