افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی مخالفت کرنے والا ملا عمر کا بیٹا قتل

ویب ڈیسک  پير 3 اگست 2015
ملا یعقوب کو کوئٹہ میں ایک اجلاس کے دوران قتل کیا گیا، افغان لوئر ہاؤس کے ڈپٹی اسپیکر کا دعویٰ،
فوٹو فائل

ملا یعقوب کو کوئٹہ میں ایک اجلاس کے دوران قتل کیا گیا، افغان لوئر ہاؤس کے ڈپٹی اسپیکر کا دعویٰ، فوٹو فائل

کابل: افغان حکومت قاتلانہ حملے میں ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم افغان طالبان نے خبر کی تردید کردی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان لوئر ہاؤس وولیسی جرگہ کے ڈپٹی اسپیکر ظہیر قادر نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا کہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو 4 روز قبل کوئٹہ میں ایک اجلاس کے دوران حملہ کر کے قتل کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اینٹیلیجنس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملا یعقوب اس کوشش میں تھے کہ انہیں ملا عمر کا جانشین بنایا جائے اور اسی سلسلے میں یہ اجلاس کو بلایا گیا تھا کہ اسی دوران طالبان کے منتخب نئے امیر ملا منصور کے حامیوں نے حملہ کر کے ملا یعقوب کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ملا یعقوب کی ہلاکت کی خبر کی تردید کردی ہے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔