اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کریں گے، عمران خان

ویب ڈیسک  پير 12 اکتوبر 2015
ہمارے کارکنوں کو آخری چند منٹوں میں پولنگ اسٹیشنزسے باہرنکال دیا گیا جس کی تفصیلات جمع کررہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی. فوٹو:فائل. فوٹو:فائل

ہمارے کارکنوں کو آخری چند منٹوں میں پولنگ اسٹیشنزسے باہرنکال دیا گیا جس کی تفصیلات جمع کررہے ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی. فوٹو:فائل. فوٹو:فائل

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب میں ہماری اخلاقی فتح ہوئی اور اپنی غلطیوں سے سیکھ کر مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ کریں گے۔ 

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/q40.jpg

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعمران خان نے این اے 122 اور پی پی 147 سے کھڑے ہونے والے اپنے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ علیم خان اور شعیب صدیقی حکومتی مشینری کا مقابلہ کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں، ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کی گئی دھاندلی کے طریقوں کا مقابلہ کریں گے جس کے لئے ایک مرتبہ پھر ہم تیار نہیں تھے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/10/q115.jpg

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکنوں کو آخری چند منٹوں میں پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا جس کی تفصیلات جمع کر رہے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  این اے 122 میں حکومتی مشینری اور صوبائی الیکشن کمیشن کا مقابلہ کرنا پی ٹی آئی کی اخلاقی فتح ہے تاہم ووٹنگ کے آخری وقت میں ہمارے کارکنوں کو پولنگ اسٹیشنز سے باہر نکال دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔