گجرات فسادات پر مودی کی لندن آمد پر گرفتاری کیلئے درخواست دائر

مودی سیکڑوں افراد کے قاتل ہیں اور ان پر مقدمہ چلنا چاہیے، درخواست گزار


Monitoring Desk October 22, 2015
مودی سیکڑوں افراد کے قاتل ہیں اور ان پر مقدمہ چلنا چاہیے، درخواست گزار۔ فوٹو : فائل

ایک برطانوی شہری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو برطانیہ آنے پر گرفتار کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔

برطانیہ کی مسلمان برادری کے رہنما طارق محمود کی جانب سے جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن میں دائر کی گئی درخواست میں گجرات فسادات میں 3 برطانوی شہریوں سمیت ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار قرار دے کر مودی کی لندن آمد پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

طارق علی نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے مودی کو گرفتار کرنے اور مسلمانوں کے قتل عام میں براہ راست ملوث ہونے پر ان پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی سیکڑوں افراد کے قاتل ہیں اور ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔

مقبول خبریں