بیروت میں 2 خودکش حملوں میں 37 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 نومبر 2015
دھماکوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے، حکام، فوٹو: فائل

دھماکوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے، حکام، فوٹو: فائل

بیروت: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 2 خودکش حملوں میں 37 افراد ہلاک  اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی بیروت میں ایک شاپنگ پلازہ کے قریب 2 زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے 37 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی گئی ہے جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے خودکش تھے اور حملہ آوروں نے قریبی آبادی کو نشانہ بنایا، واقعے کے بعد قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عوام سے خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق دھماکوں میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی  بیروت شیعہ ملیشیا حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے اور حزب اللہ کی جانب سے شام میں بشارالاسد کی فوج کے ساتھ مل کر داعش اور دیگر گروپوں کے خلاف جنگ میں حصہ لینے کے بعد سے مختلف گروہوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔