- پاکستان میں دراندازی کیلیے افغان طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کے انکشافات
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
بڑھتی ہندوانتہا پسندی؛ روس نے بھارت کوغیرمحفوظ سیاحتی ملک قراردے دیا
ماسکو: بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی اور عدم برداشت کے پے درپے واقعات کے بعد روس نے بھارت کو غیر محفوظ سیاحتی ملک قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو وہاں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
روسی خبررساں ادارے کے مطابق رشین انفارمیشن سینٹرنے بھارت میں پیش آنے والے بعض پرتشدد واقعات کے باعث روس نے بھارت کو محفوظ سیاحتی مقام کی فہرست سے نکالتے ہوئے اپنے شہریوں کو بھارت کے سیاحتی مقام گوا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رشین انفارمیشن سینٹر کی سربراہ اکاتیرینہ بلایوکوا کا کہنا ہے کہ بھارت اور بالخصوص گوا روسی شہریوں کے لئے محفوظ سیاحتی مقام نہیں اس لئے وہاں کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے۔
واضح رہے کہ روس نے حال ہی میں صحرائے سینا میں اپنا طیارہ تباہ ہونے کے بعد اپنے شہریوں کو مصر اور ترکی کی طرف سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم ان دونوں ممالک پر سفری پابندی کا تعلق دہشت گردی کے واقعات سے تھا جب کہ بھارت سفر نہ کرنے کا تعلق وہاں بڑھتے ہوئے عدم تشدد اور مذہبی انتہا پسندی کے واقعات سے ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔