ساؤتھ ایشین گیمز؛ پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی ریسلر کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا

ویب ڈیسک  اتوار 7 فروری 2016
ریسلنگ ایونٹ کی 86 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی کھلاڑی گوپال کو شکست دی۔ فوٹو: فائل

ریسلنگ ایونٹ کی 86 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی کھلاڑی گوپال کو شکست دی۔ فوٹو: فائل

گوہاٹی: بھارت میں کھیلے جا رہے ساؤتھ ایشنین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

بھارت کے شہر گوہاٹی میں جاری 12 ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ کی 86 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے انعام بٹ نے بھارتی کھلاڑی گوپال کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کی لیانا کیتھرین سوان نے خواتین کے 200 میٹر بریسٹ اسٹروک میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔