پشاور میں کینٹ انتظامیہ کا ایک چوہا مارنے پر 300 روپے انعام کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 31 مارچ 2016
پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ایک چوہے کو مارنے پر 25 روپے انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ایک چوہے کو مارنے پر 25 روپے انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔ فوٹو: فائل

پشاور: چوہوں سے تنگ کینٹ انتظامیہ نے ایک چوہا مارنے والے کے لئے 300 روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ضلعی انتظامیہ کے بعد اب کینٹ ایریا کی انتظامیہ نے بھی چوہے کی ٹارگٹ کلنگ پر نقد انعام کا اعلان کردیا ہے ، کینٹ انتظامیہ نے ایک چوہے کے سر کی قیمت 300 روپے مقرر کردی ہے، جو شخص جتنے چوہے مارے گا اسے ہر چوہے کے بدلے 300 روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ کینٹ انتظامیہ نے چوہے مارنے والے شخص کے لئے یہ شرط عائد کی ہے کہ اس کا تعلق کینٹ یا صدر سے ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے ایک چوہے کو مارنے پر 25 روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں شہر کے چاروں ٹاؤنز میں مخصوص پوائنٹس بنائے گئے ہیں اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوہے ان مقامات پر لاکر پھینکیں اور اپنے انعام حاصل کریں.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔