خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 2 اراکین کے درمیان ہاتھا پائی

ویب ڈیسک  پير 23 مئ 2016

پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے دوارکان اجلاس کے دوران آپس میں الجھ پڑے اور بات تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکرمہرتاج روغانی کی زیرصدارت جاری تھا کہ تحریک انصاف کے دوارکان جاوید نسیم اورارباب جہانداد ایوان کے تقدس کا خیال کیے بغیرآپس میں الجھ پڑے اوران کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جاپہنچی تاہم دیگراراکین نے دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کراتے ہوئے دونوں کوروک لیا۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ارباب جہانداد کا کہنا تھا کہ جاوید نسیم پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے پیچھے ان کے خلاف باتیں کرتے ہیں جب کہ جاوید نسیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی، اس دوران اپوزیشن نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسپیکر کی کرسی کے سامنے احتجاج شروع کردیا اورچورمچائے شورکے نعرے لگانا شروع کردیئے جس کے باعث اسپیکرنےاسمبلی اجلاس کچھ دیر کے لیئے ملتوی کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔