لاہور کے علاقے مغلپورہ سے کالعدم تنظیم کا کارکن گرفتار، سی ٹی ڈی

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2016
ملزم آصف شہر کے مختلف علاقوں میں شرانگیز مواد تقسیم کررہا تھا، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

ملزم آصف شہر کے مختلف علاقوں میں شرانگیز مواد تقسیم کررہا تھا، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

 لاہور: سی ٹی ڈی نے مغلپورہ سے شرانگیز مواد تقسیم کرنے والے کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے مغلپورہ سے کالعدم تنظیم کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم آصف کالعدم تنظیم کا کارکن ہے اور یہ شہر کے مختلف علاقوں میں شرانگیز مواد اور مخصوص کتابیں تقسیم کررہا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ اس کے دیگر ساتھیوں سے متعلق بھی اکٹھا کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔