- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
اقتصادی راہداری کا خواب حقیقت میں بدلنے کیلیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، سربراہ پاک فوج
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف تمام سازشوں سے آگاہ ہیں اور اقتصادی راہداری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کورکمانڈرز، پرنسپل اسٹاف افسران سمیت تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی جب کہ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں فوجی جوانوں کی قربانیوں کو سراہا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور قوم ایک دہائی سے دہشت گردی سے متاثر ہے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ افسروں اور جونواں کی کاوشوں سے ضرب عضب حتمی مرحلے میں ہے اور پاک فوج نے قوم کے عزم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی جب کہ فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔
پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف تمام سازشوں سے آگاہ ہیں اور اقتصادی راہداری کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔