- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت، سابق ایس پی کلفٹن براہ راست ملوث ہونے کا انکشاف
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
- خیبر پختونخوا میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ
- سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
- سائنس دان سونے کی ایک ایٹم موٹی تہہ ’گولڈین‘ بنانے میں کامیاب
- آسٹریلیا کے سب سے بڑے کدو میں بیٹھ کر شہری کا دریا کا سفر
- انسانی خون کے پیاسے بیکٹیریا
- ڈی آئی خان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے بچی سمیت 4 کسٹم اہلکار جاں بحق
- سینیٹر مشاہد حسین نے افریقا کے حوالے سے پاکستان کے پہلے تھنک ٹینک کا افتتاح کردیا
- گوگل نے اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو برطرف دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
حج کرپشن اسکینڈل، سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا
اسلام آباد: عدالت نے حج کرپشن اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر کو 16 سال اور سابق ڈی جی حج کو 40 سال قید کا حکم سنا دیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی عدالت نے حج کرپشن اسکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کو 16 سال، سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل کو 40 سال اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب احمد کو 16 سال قید کا حکم دیا ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیراحمد نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے سابق وزیرمذہبی امور حامد سعید کاظمی کو 14 کروڑ 83 لاکھ 97 ہزار600 روپے جرمانہ اورسابق ڈی جی حج راؤ شکیل کو 15 کروڑ 13 لاکھ 97 ہزار روپے جرمانہ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے وسیم احمد رانجھا اور ایف آئی اے کے وکیل چوہدری اظہرعدالت میں پیش ہوئے، کیس کا فیصلہ آنے کے بعد ایف آئی اے نے تینوں مجرموں کو عدالتی احاطے میں ہی ہتھکڑیاں لگا دیں۔
واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سابق ڈائریکٹر حج راؤ شکیل، سابق وزیربرائے مذہبی امورحامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری راجہ آفتاب پر2010 کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔