ملتان میں شادی سے انکار پرخاتون نے اپنے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 16 جون 2016
صداقت نے مومل سے شادی سے انکار کیا تو ملزمہ نے محبوب کو اپنے گھر بلا کر اس کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا - فوٹو: فائل

صداقت نے مومل سے شادی سے انکار کیا تو ملزمہ نے محبوب کو اپنے گھر بلا کر اس کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا - فوٹو: فائل

ملتان: مخدوم رشید کے علاقے میں شادی سے انکار پر خاتون نے اپنے محبوب کے چہرے پر تیزاب پھینک کر اسے زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید کے رہائشی صداقت کی 3 بچوں کی ماں مومل عرف شمیم سے دوستی تھی، گزشتہ رات رات دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تو صداقت نے مومل سے شادی سے بھی انکار کر دیا جس پر مومل نے بہانے سے صداقت کو اپنے گھر بلایا اور اس کے چہرے اور جسم پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی گیا۔

صداقت کو شدید زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق اس کا 50 فیصد سے زائد جسم جھلس چکا ہے۔ دوسری جانب پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔