کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں آج سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 جون 2016
تینوں شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 28 جون تک ہوگا۔ فوٹو؛ فائل

تینوں شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق 28 جون تک ہوگا۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے کراچی حیدر آباد اور سکھر میں 3 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں 3 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے جو 28 جون تک رہے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ و معذور شہری، صحافی اور قانون نافذکرنے والے ادارے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔