لاہور کے علاقے بادامی باغ سے ایک اور بچہ اغوا

ویب ڈیسک  جمعـء 22 جولائی 2016
بادامی باغ سے رواں ماہ اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ فوٹو؛ فائل

بادامی باغ سے رواں ماہ اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی۔ فوٹو؛ فائل

 لاہور: بادامی باغ میں ایک بار پھر بچوں کے اغوا کی وارداتوں نے زور پکڑ لیا ہے جہاں تازہ واقعہ میں 14 سالہ بچے کو اغو کرلیا گیا جس کے بعد رواں ماہ اغوا ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں بچوں کے اغوا کی پے درپے وارداتوں نے علاقہ مکینوں کو شدید خوف میں مبتلا کردیا ہے جس کے باعث لوگوں نے بچوں کا گھروں سے نکلنا بھی بند کردیا ہے۔

 اس خبر کو بھی پڑھیں: لاہور کے علاقے بادامی باغ سے 4 بچے اغوا، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق رواں ماہ گزشتہ ہفتے بادامی باغ سے ہی رات گئے 4 بچوں کو اغوا کیا گیا جن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعہ کو نوٹس لے کر پولیس کو بچوں کی فوری بازیابی کے احکامات دیئے ہیں۔

دوسری جانب اغوا کی تازہ واردات میں بادامی باغ میں کچی آبادی سے نامعلوم افراد نے 14 سالہ بچے کو اغوا کرلیا۔ نمائندہ نے بتایا کہ بادامی باغ کے رہائشی شفیق مغل كا بیٹا یاسین نماز پڑھنے گیا اور واپس نہ آیا جسے تلاش کرنے کے بعد کوئی سراغ نہ ملنے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔