پاکستان فتح اللہ گولن کے تحت چلنے والے ادارے بند کردے، ترک سفیر

ویب ڈیسک  ہفتہ 23 جولائی 2016
انقرہ نے دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں، ترک سفیر بابر صادق، فوٹو؛ فائل

انقرہ نے دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں، ترک سفیر بابر صادق، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر نے کہا ہے توقع ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد پاکستانی حکومت ملک میں فتح اللہ گولن کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند کردے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھی: رجب طیب اردوان کا ملک میں سیکڑوں نجی اسکول اور تنظیمیں بند کرنے کا حکم

سرکاری خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے مطابق پاکستان میں تعینات ترک سفیر صادق بابر نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ترک حکومت کے پاس ٹھوس شواہد ہیں کہ فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے گولن تحریک تھی، اس لیے انقرہ نے دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں۔

ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان میں گولن کے تحت چلائے جانے والے اداروں کے حوالے سے ترک حکومت پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں ہمارے اچھے تعلقات ہیں، امید ہے کہ پاکستانی حکومت اپنے ملک میں فتح اللہ گولن کے تحت چلنے والے ادارے بند کردے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔