امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے 4 افراد کو قتل کر کے خود کشی کرلی

ویب ڈیسک  اتوار 24 جولائی 2016
ابتدائی طور پر واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس. فوٹو: فائل

ابتدائی طور پر واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم تحقیقات شروع کردی ہیں، پولیس. فوٹو: فائل

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 4 افراد کو قتل کر کے خود بھی خود کشی کر لی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے بسٹراپ کے ایک اپارٹمنٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 2 بچوں اور 2 خواتین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ سے 3 پولیس آفیسر سمیت 5 افراد ہلاک

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کے واقعہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: امریکا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ٹیکساس کے شہر کیلین میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔