کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو ہر عالمی فورم پر اجاگر کریں گے، وزیراعظم نواز شریف

ویب ڈیسک  بدھ 27 جولائی 2016
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے، وزیراعظم نواز شریف. فوٹو؛ فائل

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے، وزیراعظم نواز شریف. فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور پاکستان اس مسئلے کو ہر بین الاقوامی فورم پر اجاگر کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: راجا فاروق حیدر کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کی منظوری 

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے اور پاکستان اس مسئلے کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ’بھارت کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا اب کوئی چارا نہیں‘

اس کے علاوہ وزیراعظم نواز شریف نے آزاد کشمیر کی حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے لئے جدو جہد جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا ترقی کا ہے اور آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی بھرپور مدد کریں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی نئی حکومت کرپشن سے پاک ہونی چاہیئے  اور ایسا کام ہونا چاہیئے کہ اس دور کو تاریخی دور کے دور پر یاد رکھا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔