نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے کی کمی کردی

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
نیپرا نے جون کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی فوٹو: فائل

نیپرا نے جون کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کر دی ہے تاہم کے الیکٹرک اور 300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولرٹی اتھارٹی نے جون کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے تاہم اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اور ماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور اس سے صارفین کو 30 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔