شراب کے نشے میں دھت فواد خان کا پارٹی میں غل غپاڑہ ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
 پارٹی میں شریک فلمی شخصیات نے فواد خان کی  اس حرکت پر حیرانی کا اظہار کیا، فوٹو:فائل

پارٹی میں شریک فلمی شخصیات نے فواد خان کی اس حرکت پر حیرانی کا اظہار کیا، فوٹو:فائل

ممبئی: بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان نے شراپ کے نشے میں دھت ہوکر  پارٹی میں غل غپاڑہ اور ہنگامہ آرائی کی جس پر پارٹی میں شریک فلمی شخصیات بھی حیران ہوگئیں۔

پاکستانی چارمنگ ہیرو نے 2014 میں بھارتی فلم نگری میں فلمی سفر کا آغاز کیا اور جلد ہی  اپنامقام بنالیا جب کہ اپنی  منفرد اور جاندار اداکاری کے باعث بالی ووڈ کا ہر فلمساز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کا خواہشمند ہے لیکن اب پاکستانی چارمنگ ہیرو کے بارے میں بھارتی میڈیا نے حیران کن دعوی کیا ہے۔

بھارتی فلم نگری کی خبروں کے حوالے سے مشہور ویب سائٹ بالی ووڈ بھاسکر کے مطابق گزشتہ دنوں ممبئی میں  نامور ہدایت کار کرن جوہر کی پارٹی میں رنبیر کپور، فواد خان، عالیہ بھٹ سمیت متعدد فلمی شخصیات نے شرکت کی جب کہ پارٹی  میں فواد خان نے شراب کے نشے میں دھت ہوکر غل غپاڑہ بھی کیا  جس پر ان کے منیجر نے انہیں سنبھالنے کی کوشش کی تو وہ الٹا اس پر ہی برس پڑے جس کی وجہ سے  پارٹی میں تھوڑی بدمزگی پیدا ہوگئی جب کہ پارٹی میں شریک فلمی شخصیات نے فواد خان کی  اس حرکت پر حیرانی کا اظہار کیا کیوں کہ انہیں فلمی دنیا میں خاموش طبیعت انسان سمجھا جا تا ہے۔

بھارتی میڈیا نے فواد خان کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ  فواد خان ذیابطیس کے مریض ہیں اور رات دیر تک پارٹیوں میں شرکت ، شراب نوشی اور شوگر ڈائٹ پر عمل نہ کرنے کی  وجہ سے انہیں صحت کے مسائل  بھی لاحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔