بھارت میں پہلوانوں نے ’’سلطان‘‘ کی پوجا پاٹ شروع کردی

ویب ڈیسک  پير 1 اگست 2016
 فلم سلطان نے زوال پذیر فن پہلوانی میں نئی جان ڈال دی ہے،پہلوانوں کا مؤقف فوٹو : فائل

فلم سلطان نے زوال پذیر فن پہلوانی میں نئی جان ڈال دی ہے،پہلوانوں کا مؤقف فوٹو : فائل

کان پور: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے فلم ’’سلطان‘‘ کے ذریعے فن پہلوانی کو کیا زندہ کیا کہ بھارتی پہلوان  نے ان کی پوجا پاٹ کرنا ہی شروع کردی۔

سلمان خان نوجوانوں میں بے حد مقبول ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے ہیئر اسٹائل سے لے کر فیشن کا انداز مشہور ہوجاتا ہے جب کہ اداکار اپنے مداح کی ایک جھلک کے لیے کچھ بھی کر گزرنے کو تیار ہوتے ہیں لیکن اب بھارتی پہلوان سلومیاں کے مداحوں میں ایسے شامل ہوئے کہ ان کی پوجا پاٹ ہی کرنا شروع کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:سلمان خان  کی فلم ’’سلطان‘‘ نے باکس آفس پر دھوم مچادی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  سلمان خان نے فلم ’’سلطان‘‘ میں پہلوان کا کیا کردار ادا کیا کہ بھارت بھر میں فن پہلوانی ایک بار پھر زندہ ہوگئی جس پر ملک بھر کے پہلوان خوشی سے نہال ہیں جب کہ پہلوانوں نے اپنے فن کے دوبارہ زندہ ہونے پر کشتی کے اکھاڑے میں جانے سے پہلے سلو میاں کی پوجا پاٹ بھی شروع کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ’’سلطان‘‘ نے پہلے ہی ہفتے 200 کروڑ کما کر تاریخ رقم کردی

دوسری جانب پہلوانوں کا کہنا تھا کہ فلم سلطان نے زوال پذیر فن پہلوانی میں نئی جان ڈال دی ہے جس کے ذریعے نوجوان نسل ایک بار پھر اس جانب راغب ہورہی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔