اداکارہ پریانکا چوپڑا ’’اردو‘‘ کی دیوانی نکلیں

ویب ڈیسک  جمعرات 18 اگست 2016
 اردو زبان سے بہت محبت اوراور وہ اسے  سیکھنا چاہتی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ فوٹو: فائل

اردو زبان سے بہت محبت اوراور وہ اسے سیکھنا چاہتی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ فوٹو: فائل

لاس اینجلس: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اردو زبان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پریانکا کو بھارتی فلم نگری کی کامیاب ترین اداکارہ تصور کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کیے اوراب ہالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ نے اردو زبان سے متعلق اپنے بیان سے سب کو حیران کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:پریانکاہالی ووڈ میں مصروف؛ بالی ووڈ کیلیے وقت ختم ہوگیا

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر براہ راست سیشن میں اپنے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیئے جب کہ اس دوران جب  پریانکا سے کوئی دوسری زبان سیکھنے اور بولنے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے فوراً ’’اردو‘‘ جواب دیا اور یہی نہیں بلکہ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اردو اور فرینچ زبان سے بہت محبت اور وہ ان دونوں زبانوں کو سیکھنا چاہتی ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:پریانکا چوپڑا ہالی ووڈ میں ’’ٹین چوائس ایوارڈ 2016‘‘ کے لیے نامزد

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔