دپیکا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل

ویب ڈیسک  بدھ 24 اگست 2016
بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک سال میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون ایک سال میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں۔ فوٹو؛ فائل

لاس اینجلس: بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے نامی گرامی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنالی ہے۔

امریکی میگزین فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق امریکی اداکارہ جینیفر لارنس 480 کروڑ سے زائد کی کمائی کرکے فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ اداکارہ میلاسا مک کارتھی 330 کروڑ سے زائد کمائی کرکے دوسرے اور اسکار لیٹ جانسن 250 کروڑ آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں جگہ بنانے والی واحد بھارتی اداکارہ ہیں جنہوں نے ایک سال میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرکے فہرست میں 10 ویں نمبر جگہ بنالی ہے جب کہ بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا فوربز میگزین کی فہرست میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔