اداکارہ وماڈل علیشاہ خان کی بیوفائی پرشوہرکے گھر پرتوڑپھوڑ

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 اگست 2016
لوکپور سے 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اب حاملہ ہونے پر شوہر چھوڑ کر بھاگ گیا، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

لوکپور سے 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اب حاملہ ہونے پر شوہر چھوڑ کر بھاگ گیا، بالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ علیشاہ خان نے بیوفائی پر شوہر کے گھر گھس کر توڑ پھوڑ کی۔

اداکارہ و ماڈل گرل علیشاہ خان گزشتہ دنوں والدہ اور بھائی کی جانب سے غیر اخلاقی تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد گھر سے بے دخل کیے جانے کے باعث شہ سرخیوں میں تھیں لیکن اب ایک اپنی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علیشاہ خان نے بیوفائی پرشوہر لوکپور کے گھر گھس پر ہنگامہ آرائی کی اورگھر میں توڑ پھوڑ بھی کی جب کہ اداکارہ کا شوہر کو 3 دن میں روپوشی ختم کرکے منظر عام  پر آنے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہنا تھا کہ لوکپور سے 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور اب حاملہ ہونے پر شوہر چھوڑ کر بھاگ گیا ہے لہٰذا شوہر فوری طور پر منظر عام پر آئے تاں کہ ہم ایک ساتھ رہ سکیں۔

ماڈل گرل کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور لوکپور کی تلاش شروع کردی ہے۔ دوسری جانب ماڈل گرل کے شوہر لوکپور کا سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ علیشاہ سے 2 ماہ قبل شادی کی اور ان کے کیرئیر کو بنانے کے لیے اپنی ساری جمع پونچی لٹا چکا ہوں جس کے باوجود ماڈل کاہنگامہ آرائی کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔