کنگ خان کےمہنگے ترین  گھر’’منت‘‘ کی تصاویر منظرعام پر آگئیں

ویب ڈیسک  اتوار 28 اگست 2016
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا گھر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں 6000 اسکوائر فٹ پر قائم ہے ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا گھر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں 6000 اسکوائر فٹ پر قائم ہے ۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے مہنگے ترین  گھر’’منت‘‘ کی اندرونی تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں جنہوں نے دنیا بھر کو حیران کردیا ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا گھر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں 6000 اسکوائر فٹ پر قائم ہے جسے ’’منت‘‘ بھی کہا جاتا ہے جب کہ کنگ خان کا گھر بالی ووڈ کے تمام اداکاروں کے گھروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مہنگا ترین گھرہے جس  کی تزئین و آرائش 4 سال میں مکمل ہوئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ہریتھک کا ایسا گھر جو خوابوں کی دنیا میں لے جائے

کنگ خان کے گھر کو آرٹ اور تاریخ کا بہترین امتزاج کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ اس کی تعمیر آرٹ اور تاریخ کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی گئی ہے جب کہ گھر کو جاذب نظر بنانے کے لئے پورے گھر کی تعمیر میں سفید رنگ کا سنگ مرمر خصوصی طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

شاہ رخ خان کا گھر20ویں صدی کے ثقافتی ورثے ’’گریڈ تھری ہیریٹیج‘‘ کی بھی شاندار عکاسی کرتا ہے جس کی راہداریاں  ہر طرف کھلتی ہیں جب کہ  یہ شاندار گھر 5 کمروں پر مشتمل ہے۔

شاہ رخ خان نے ’’منت‘‘ میں اپنے لیے جمنازیم بھی بنا رکھا ہے جس میں فٹنس اور کھیلوں کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

کنگ خان نے اپنے مطالعہ کا شوق پورا کرنے  کے لیے  گھر میں ہی لائبریری قائم کر رکھی ہے جس میں دنیا بھر کی نایاب کتابیں بھی موجود ہیں۔

بالی ووڈ بادشاہ نے  دنیا بھر کے مشہور فن پارے بھی’’ منت ‘‘ میں سجا کر رکھے ہیں جسے  آرٹ گیلری کا درجہ دیا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔