وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی

اسٹاف رپورٹر  پير 29 اگست 2016
امداد پتافی نے بالنگ کرائی تو وزیراعلیٰ دوسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔  فوٹو: فائل

امداد پتافی نے بالنگ کرائی تو وزیراعلیٰ دوسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہر کے دورے پر نکلے تو کلفٹن تین تلوار کے قریب انھوں نے نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔  وزیراعلیٰ کا کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں سے سوال کیا کہ بھائی ہم کرکٹ کھیل سکتے ہیں؟ نوجوانوں نے کہا کہ آپ کرکٹ کھیلیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیٹنگ کی اور صوبائی وزرا وزیر جام خان شورو اور امداد پتافی نے بالنگ کرائی، بیٹنگ سے قبل وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور وزرا میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔

صوبائی وزیر امداد پتافی نے کہا کہ سر کرکٹ کھیلیں؟، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ آپ باؤلنگ کرائیں گے؟، صوبائی وزیر امداد پتافی نے کہا کہ سر آپ بیٹنگ کریں میں باؤلنگ کراتا ہوں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ بالنگ کرائیں مگر آوٹ مت کرنا، امداد پتافی نے بالنگ کرائی تو وزیراعلیٰ دوسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزرا کو اپنے درمیان دیکھ کر نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔