- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
بھارتی اداکارہ پریتی کو موٹاپے نے فلمی دنیا سے دور کردیا
ممبئی: بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’محبتیں‘‘ کی اداکارہ پریتی جھنگیانی موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دوری اختیار کررکھی ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ پریتی جھنگیانی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز2000 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’’محبتیں‘‘ سے کیا جب کہ فلم میں اداکارہ نے سپورٹنگ کردار ادا کیا لیکن خوب شہرت حاصل کی۔
اداکارہ پریتی نے شہرت حاصل کرنے کے بعد متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں ’’آوارہ پاگل دیوانہ‘‘،’’چاند کے پار چلو‘‘شامل ہیں جب کہ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں کئی نامور اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔
پریتی جھنگیانی خوبصورت ہونے کے باوجود فلمی دنیا میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اورفلموں میں سپورٹنگ کردار اداکرنے لگیں جس پر انہوں نے مقامی فلم نگری میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا جو زیادہ سودمندثابت نہیں ہوا۔
اداکارہ پریتی نے 2008 میں طویل معاشقے کے بعد اداکارپروین دباس سے شادی کرلی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی لیکن جلد ہی اداکارہ نے فلمی دنیا میں فلم ’’حسینہ‘‘ کے ذریعے واپسی کی لیکن انہیں اور ایک بار پھر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
اداکارہ پریتی جھنگیانی فلمی دنیا سے دوری کے باوجود تقریبات میں شرکت کرتی ہیں اور گزشتہ دنوں ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں موٹاپے کے باعث انہیں پہچاننا اب مشکل ہوگیا ہے۔
اداکارہ پریتی کو نئی تصاویر کے بعد سوشل میڈیا ان کی فلمی دنیا سے دوری پر نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے جب کہ بعض مداحوں کی جانب سے پریتی کے موٹاپے کوفلمی دنیا سے دوری کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔