- منشیات کیخلاف جنگ جیتنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،شرجیل میمن
- افغانستان میں شدیدبارش، سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- پہلا ٹی 20: آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
- سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے جج عدلیہ میں مداخلت کے دعوے پر قائم
- موبائل آپریٹز نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے اور پیغامات بھیجنے پر رضامند
- آئی ایم ایف کا پاکستان کی معیشت میں بہتری کا اعتراف
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد منظور
- پنجاب میں تندوری روٹی 25 اور چپاتی کی 15 روپے میں فروخت ہوگی
- لاہور؛ گھر میں گیس دھماکے سے ایک شہری جاں بحق
- جناح ہاؤس لاہور میں قائم کی گئی جناح گیلری کوشہریوں کیلیے کھول دیا گیا
- پیپلزپارٹی کا بجٹ کے بعد بھی وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ
- عوام کے تحفظ میں کوتاہی برتنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ضیا لانگو
- کرپشن کیسز میں سیاستدانوں کو بڑا ریلیف، نیب کے نئے قواعد و ضوابط تیار
- محکمہ خوراک کے افسران نے بوریوں میں ناقص گندم اور مٹی بھر کر3 ارب کا نقصان پہنچایا، رپورٹ
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان بدستور ناقابل شکست، آخری میچ برابر ہوگیا
- کانگریس رہنما کا پاکستان کی حمایت میں بیان وائرل؛ مودی سرکار تلملا گئی
- سردار سلیم حیدر نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلیے قرارداد منظور
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 8 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 14 پیسے مہنگا ہوگیا
- صوبے میں لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں، وفاق انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کرے، وزیراعلیٰ کے پی
امجد صابری قتل کا مرکزی ملزم گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات
کراچی: قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران امجد صابری قتل کیس کے مبینہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کے دوران معروف قوال امجد صابری قتل کیس کےمرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا، ذرائع کےمطابق ملزم کی شناخت شہزاد عرف مولا کے نام سے ہوئی ہے جو لیاقت آباد کا رہائشی ہے جب کہ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سےہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امجد صابری قتل کیس، سی ٹی ڈی کا 3 ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ
ذرائع نے دعویٰ کیاہے ملزم امجد صابری قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے جس نے دوران ِتفتیش انکشاف کیا ہے کہ منصوبہ بندی عزیز آباد کے علاقے میں کی تھی جس میں اس کے دیگر ساتھی بھی شامل تھے۔ ملزم کے انکشاف کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں ۔ دوسری جانب پولیس افسران نے ملزم کو حراست میں لینے کی تصدیق نہیں کی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امجد صابری قتل کیس کی گتھیاں سلجھنے لگیں
واضح رہے کہ 22 جون کو لیاقت آباد 10 نمبر پر انڈر پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔