فلم ’’عاشقی‘‘ کی ہیروئن انو اگروال کی شخصیت ہی بدل گئی

ویب ڈیسک  بدھ 31 اگست 2016
انواگروال نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1990 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’عاشقی‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی۔ فوٹو؛ فائل

انواگروال نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1990 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’عاشقی‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم ’’عاشقی‘‘ کی ہیروئن انو اگروال کی شخصیت ہی بدل گئی ہے جس کے بعد نئی تصاویر میں انہیں پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ انو اگروال نے فلمی کیرئیر کا آغاز 1990 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’عاشقی‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جب کہ فلم میں مداحوں کی جانب ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا ۔

اداکارہ انواگروال نے فلمی کیرئیر میں چند ہی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن اپنی پہلی فلم کی طرح کوئی بڑی کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں جب کہ اداکارہ نے فلمی کیرئیر میں متعدد نامور اداکاروں کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شہرہ آفاق فلم “ہم آپ کے ہیں کون” کی پوجا بھابھی کو پہچاننا مشکل ہوگیا

اداکارہ کا فلمی کیرئیرنہایت ہی مختصر ثابت ہوا اورایک فلم میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کراکربھی خوب شہرت سمیٹی تاہم مسلسل فلموں کی ناکامی کے بعد انہوں نے 6 سال بعد ہی فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔

اداکارہ انو اگروال 1999 میں ایک حادثے میں شدید زخمی ہوئیں اور29 دن تک کومہ کی حالت میں رہیں تاہم زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اداکارہ موت کو شکست دیتے ہوئے ایک بار پھر زندگی کی طرف لوٹ آئیں لیکن انہوں نے فلمی دنیا سے بالکل کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے یوگا کی تربیت کے لیے اسکول قائم کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فلم ’’عاشقی‘‘ کے راہول روئے موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دور ہوگئے

اداکارہ انواگروال حادثے کے بعد بھارتی صوبہ بہار میں سکونت پذیر ہوگئی ہیں لیکن گزشتہ دنوں فلمی دنیا کی ایک تقریب میں شرکت کی جہاں ان کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

انواگروال کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں انہیں پہچاننا کسی صورت ممکن نہیں ہے جب کہ مداحوں نے بھی فلم ’’ عاشقی‘‘ کی اداکارہ کے نئے روپ پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔