شہرہ آفاق فلم "ہم آپ کے ہیں کون" کی پوجا بھابھی کو پہچاننا مشکل ہوگیا

ویب ڈیسک  اتوار 7 اگست 2016
فلم "ہم آپ کے ہیں کون" نے بھی کمائی کے متعدد ریکارڈز توڑے تھے۔ فوٹو: فائل

فلم "ہم آپ کے ہیں کون" نے بھی کمائی کے متعدد ریکارڈز توڑے تھے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: 1994 میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی فلم ’’ہم آپ کے ہیں کون‘‘ میں اپنی اداکاری سے سب کے دل جیتنے والی رینوکا شہانے (پوجا بھابھی) کو اب 22 سال بعد پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1994 میں بالی ووڈ انڈسٹری میں ریلیزہونے والی سورج برجاتیا کی شہرہ آفاق فلم “ہم آپ کہ ہیں کون” میں سلمان خان اورمادھوری ڈکشت کے ہمراہ گھرکی بڑی بھابھی کا بہترین کردارادا کرنے والی رینوکا شہانے (پوجا بھابھی) کو اب پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

فلم میں رینوکا شہانے کے کردارکو نہایت پزیرائی ملی تھی جہاں انہوں نے اپنے کردارکے ساتھ خاصا انصاف کیا تھا جب کہ فلم نے بھی کمائی کے متعدد ریکارڈز توڑے تھے۔

اداکارہ نے 2001 میں بالی ووڈ میں منفی کردارادا کرنے والے اداکاراشوتوش رانا کے ساتھ  شادی کرلی تھی جب کہ ان کے 2 بیٹے بھی ہیں.

اداکارہ شادی کے بعد فلم نگری دورسے ہوگئیں تھیں، اداکارہ نے حال ہی میں مراٹھی کامیڈی شوکے جج کے بھی فرائض انجام دیئے تھے اوراب وہ چھوٹی اسکرین پرایک بار پھر آنے کے لیے تیار ہیں جہاں انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔