افغان حکام کی معافی کے بعد چمن بارڈر2 ہفتے بعد کھول دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 ستمبر 2016
پاک افغان سرحد کھلنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ فوٹو:  آئی این پی

پاک افغان سرحد کھلنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ فوٹو: آئی این پی

چمن: باب دوستی پربھارت نواز افغان باشندوں کی جانب سے پتھراؤ کے باعث گزشتہ دو ہفتے سے بند پاک افغان بارڈر افغانستان کی باقاعدہ معافی کے بعد کھول دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن میں واقع پاک افغان سرحدی دروازہ باب دوستی 14 روز بعد کھول دیا گیا ہے، باب دوستی کھلنے پر سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں سامان لے کر آنے اور جانے کے لئے اپنی باری کی منتظر ہیں جب کہ  سرحد پر پیدل افراد کے گزرنے کے لئے راستے کھول دیے گئے ہیں۔ پاک افغان سرحد کھلنے پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی پرچم نذرآتش کرنے پرافغان شہریوں کا پاک افغان بارڈر پراحتجاج

واضح رہے کہ چمن میں پاک افغان سرحد پر واقع باب دوستی پر 18 اکست کو بھارت نواز افغان شہریوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا جس کے باعث پاکستان نے احتجاجاً باب دوستی کو بند کردیا تھا، گزشتہ روز پاکستانی حکام سے ہونے والی ملاقات میں افغان حکام کی جانب سے واقعہ پر معافی اور آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کے بعد باب دوستی کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔