گلوکار نعمان جاوید اوراداکارہ جاناں ملک نے شادی کرلی

ویب ڈیسک  جمعـء 2 ستمبر 2016
نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی، فوٹو:بشکریہ نعمان جاوید فیس بک اکاؤنٹ

نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی، فوٹو:بشکریہ نعمان جاوید فیس بک اکاؤنٹ

 لاہور: مشہور گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے۔

گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں دونوں شخصیات کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ اس موقع پر اداکارہ نے سنہری رنگ کی میکسی زیب تن کیے دلکش نظر آرہی تھیں۔

اس قبل نعمان جاوید نے اداکارہ جاناں ملک سے دوسری شادی کے فیصلے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔ ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے  نعمان جاوید کا کہنا تھا کہ میرے والدین نے جاناں ملک سے ملوایا اور یہ ایک ارینج میرج ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کے تمام فنکشن لاہور میں ہوں گے جب کہ شادی میں وہ صرف قریبی خاندان والوں اور دوستوں کو مدعو کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فریحہ پرویزکا آخری وقت تک انتظارکروں گا، شوہر نعمان جاوید

نعمان جاوید نے مزید کہا کہ انہوں نے خود کشی کی کوشش کے بعد پوری کوشش کی وہ فریحہ پرویز کا دل جیت سکیں لیکن فریحہ کسی صورت ان کی بات ماننے کے لیے تیارنہیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  میں اب نہ مزید انتظار کرسکتا ہوں اور نہ ہی ایک ایسی لڑکی کے لیے اپنی زندگی برباد کرسکتا ہوں جس کو میرا خیال ہی نہ ہو۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر نے خودکشی کی کوشش کی وجہ بتادی

نعمان جاوید نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ میری جاناں ملک سے شادی کامیاب ہوگی تاہم تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ اب وہ مجھ سے فریحہ پرویز سے متعلق  بات نہ کریں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گلوکارہ فریحہ پرویز نے شوہر سے خلع کے لیے دعویٰ دائر کردیا

واضح رہے کہ گلوکار نعمان جاوید مشہور گلوکارہ فریحہ پرویز کے شوہر ہیں شادی کے کچھ عرصے کے بعد ہی دونوں نے تعلقات میں تلخیاں بڑھنے کے باعث ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلیں تھیں جب کہ فریحہ پرویز نے اپنے شوہر سے بہتر تعلقات نہ ہونے پرعلیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں دعوی دائرکیا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔