فلم کے لیے کترینہ کے انتخاب پردپیکا ہدایتکارسے خفا

دپیکا ہالی ووڈ کے پراجیکٹس سے فارغ ہوگئیں ہیں اورچاہتی ہیں کہ ہدایتکاروں کی جانب سے انہیں اب فلموں میں کاسٹ کیا جائے۔


ویب ڈیسک September 09, 2016
دپیکا ایک بارپھرشا ہ رخ خان کے ہمراہ اسکرین پرجلوے بکھیرنا چاہتی تھیں: فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون پچھلے دنوں اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس میں اس قدرمصروف تھیں کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے پراجیکٹس پر توجہ نہیں دے پا رہی تھیں جس کے باعث ہدایتکارآنند ایل رائے نے اپنی فلم کے لئے ان کی جگہ بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا انتخاب کرلیا جس پراداکارہ ہدایتکارسے ناراض ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی فلموں کے ذریعے باکس آفس پردھوم مچانے والی اداکارہ ہیں جب کہ ہدایتکار بھی انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں لیکن اداکارہ پچھلے دنوں اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس کی تکمیل میں مصروفیت کے باعث ہدایتکار آنند ایل رائے نے کنگ خان کے مد مقابل دپیکا کے بجائے کترینہ کا انتخاب کرلیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دپیکا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی ٹاپ ٹین فہرست میں شامل

ہدایتکارآنند ایل رائے کی جانب سے اداکارہ کترینہ کیف کے انتخاب کا باقاعدہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا تاہم میڈیا پرزیر گردش خبروں کی وجہ سے دپیکا ہدایتکار آنند رائے سے ناراض ہو گئیں ہیں کیونکہ وہ ایک بارپھر شاہ رخ خان کے ہمراہ اسکرین پرجلوے بکھیرنا چاہتی تھیں اوراداکارہ ناراض کیوں نہ ہوں کہ انہوں نے خود ہی اس فلم میں کردارکے لیے ہدایتکارسے کہا تھا۔ اب اداکارہ ہالی ووڈ کے تمام پراجیکٹس مکمل کرچکی ہیں اورچاہتی ہیں کہ ہدایتکارانہیں اپنی فلموں میں کاسٹ کریں۔

مقبول خبریں